آرڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام واک ، شہدا کو خر اج عقیدت پیش

 آرڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام واک ، شہدا کو خر اج عقیدت پیش

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) یوم دفاع کے حوالے سے آر ڈبلیو ایم سی لیاقت باغ ورکشاپ میں پاک فوج اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

واک کی قیادت سینئرمنیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے کی،واک میں آر ڈبلیو ایم سی کے ملاز مین اور شہر یوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پر شرکا نے بینر اٹھا رکھے تھے ، شرکا نے ورکشاپ سے مری روڈ تک واک کی اور پاک فوج اور شہدا کے حق میں بھرپور نعرے لگائے ،واک کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں