ملک کیلئے شہید ہونیوالو ں کو سلام پیش کرتے ہیں،میونسپل لیبریونین
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)میونسپل لیبر یونین کے زیر اہتمام ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کارپوریشن آفس سے پریس کلب تک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔
جس کی قیادت میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون رشید ،جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا ،نثار کیانی،چنگیز بھٹی،عبدالوحید،شاہد خان ودیگر نے کی ،مقررین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ہماری عسکری تاریخ کا اہم ترین دن ہے ، ہم ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔