اسلامی یونیورسٹی ہاسٹلز میں سیٹ الاٹمنٹ کا عمل مکمل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے ہاسٹلز میں سیٹ الاٹمنٹ کا عمل مکمل کر لیا تاہم انتظامیہ نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ انتظامیہ اور غیر ملکی طلبا کو ہاسٹلز میں جانے سے روکتے ہو ئے۔۔۔
قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا جس پر انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ جامعہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے اس غیر قانونی اقدام نے 2700 طلبا کی ہاسٹلز میں شفاف اور پرامن منتقلی کو متاثر کیا ہے ۔ طلبا جو ہاسٹلز کے لیے قانونی طور پر اہل ہیں ان کو سیٹیں دی جائیں گی تاکہ وہ 9 ستمبر سے کلاسز لے سکیں تاہم غیر قانونی عناصر کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ادھر طلبا ایکشن کمیٹی کے صدر احمد عبداللہ نے کہا ہے کہ ہمیں دو ماہ سے نکال د یا گیا ہے ، طلبا کا کروڑوں کا سامان بوریوں میں بند کر کے باہر پھینک دیا گیا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیا کو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آنے دیا جائے ، ہفتے کو پریس کانفرنس میں احمد عبداللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے 4500 طلبا کو ہاسٹلز سے بے دخل کر کے اور کمروں کو تالے لگا دیئے ہیں۔