ڈی سی مری کا دورہ گرلز ہا ئی سکول و ٹی ایچ کیو ہسپتال
راولپنڈی ،مری (خصوصی نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کا دورہ کیا۔
انہوں نے سکول انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری کا اچانک دورہ بھی کیا اور ہسپتال میں مہیا کی جانے والی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کی ایکسپائری اور ان کے استعمال سے متعلق سخت احکامات جاری کیے اور کہا صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔