چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت ا جلاس،بیوٹیفکیشن پلان پر گفتگو

چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت ا جلاس،بیوٹیفکیشن پلان پر گفتگو

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہفتہ کے روز اجلاس ہوا جس میں بیوٹیفکیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اہم مقامات پر پھولوں سے بنے روایتی و ثقافتی مجسمے نصب ، تمام شاہراہوں کی میڈین سٹرپس، رائٹ آف ویز اور اطراف کی لینڈ سکیپنگ بھی کی جاری ہے ، جلد ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کردیا جائے گا، اجلاس میں سینما و دیگر تفریحی سہولیات اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ریونیو کو بہتر بنانے کیلئے ریسورس ونگ کو مزید فعال کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں