16ملزم گرفتار، 100لٹر شراب،5کلو چرس،کلو ہیروئن برآمد

16ملزم گرفتار، 100لٹر شراب،5کلو چرس،کلو ہیروئن برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز 16ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات و اسلحہ برآمد کر لیا۔

 واہ کینٹ پولیس نے منشیات سمگلر خالد سے ایک کلو 200گرام ہیروئن، سول لائنز پولیس نے کاشف سے 2کلو 100گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے فیصل سے ایک کلو 640گرام چرس، ریس کورس پولیس نے عثمان سے ایک کلو 460گرام چرس ، بنی پولیس نے عامر سے 20لٹر ، لہراسب سے 20لٹر، عمران سے 10لٹر، روبن سے 10لٹر، دھمیال پولیس نے افضال سے 10لٹر، احسن سے 10لٹر، وارث خان پولیس نے ناظم سے 10لٹر، مندرہ پولیس نے ملزم تنویر سے 10لٹر، کلرسیداں پولیس نے ذیشان سے 5بوتل، نیوٹاؤن پولیس نے تنزیل سے ایک بوتل، اسامہ سے ایک بوتل شراب برآمد کی جبکہ کلرسیداں پولیس نے شہزاد سے ایک پستول برآمد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں