آئی جی اسلام آبادکا دورہ سیف سٹی، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔۔
اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا، وہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔