عید میلادالنبیؐ جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈی سی راولپنڈی حسن وقار نے کہا عید میلادالنبیؐ کے تمام جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
منتظمین میلاد کمیٹیوں کی تجاویز کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ جلوسوں میں رکاوٹ نہ ہو۔ 9اور 11ربیع الاول کو چراغاں کے موقع پر لیڈی پولیس تعینات کی جائے۔