سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح، 3675موبائل ٹیمیں تشکیل

سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح، 3675موبائل ٹیمیں تشکیل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ، یہ مہم راولپنڈی میں سات روز جاری رہے گی۔

 انسداد پولیو مہم میں ضلع راولپنڈی میں 5سال سے کم عمر 7 لاکھ 86 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کیلئے ضلع بھر میں 245 یو سی ایم اوز اور870 ایریا انچارج مقرر، 3675موبائل ٹیمیں تشکیل، 330 فکسڈ پوائنٹس جبکہ163 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ پہلے روزضلع راولپنڈی میں 1 لاکھ 60 ہزاربچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہوا ہے ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا پولیو ٹیمز ہر گھر دستک دیں اور مہمان و نومولود بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں