ڈینگی کے مزید 7کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 111ہو گئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔۔۔
اسلام آباد میں رواں سال میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 111ہو گئی، رپورٹ کے مطابق ڈینگی مریضوں میں77 فیصد مرد اور 23 فیصد خواتین ہیں، وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 79 اور شہری علاقوں میں 32 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔