گورنر پنجاب جامعہ تعلیم القرآن کا دورہ، رواداری پر زور

گورنر پنجاب جامعہ تعلیم القرآن کا دورہ، رواداری پر زور

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا جامعہ تعلیم القرآن راجہ بازار کا دورہ ، مہتمم مولانا اشرف علی سے ملاقات کی، گورنر نے ان کی مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا۔

 بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا مدرسہ تعلیم القرآن مذہبی بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے ۔ملک میں بھائی چارے ، امن اور محبت کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ختم نبوت کے حوالے سے سازشوں کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا تجاوزات کے خلاف فوری کارروائیاں ہونی چاہئیں۔ تجاوزات کے خلاف مکمل پلان تیار اور ادارے فعال کریں گے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ ہم نے کبھی صحافیوں پر الزامات نہیں لگائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں