مشین لرننگ، ڈیٹا اینا لیٹکس:ایف بی آر اور لمز میں معاہدہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ٹیکنالوجی فار پیپل انیشی ایٹو نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ایف بی آر کے ممبر کسٹمز (آپریشنز) جنید جلیل خان اور ڈاکٹر فرید ظفر ڈائریکٹر ٹی پی آئی لمز نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ایم او یو کا مقصد مستقبل میں مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال میں تعاون کرنا ہے۔ تقریب میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے، انہوں نے علم کے تبادلے اور مسائل کے مقامی حل تیار کرنے کیلئے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے قریبی تعاون پر زور دیا۔ پاکستان کسٹمز اور ٹی پی آئی کے درمیان یہ تعاون کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کیا گیا تاکہ سرحد پار تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔