ویمن لیڈر شپ پروگرام، 116خواتین کی تربیت مکمل

ویمن لیڈر شپ پروگرام، 116خواتین کی تربیت مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ویمن لیڈر شپ پروگرام کے ذریعے 116 خواتین کو ٹریننگ دی جاچکی، ایچ ای سی نے ایچ ای ڈی پی کے اس پراجیکٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے۔۔۔

 یونیورسٹیز سے ان خواتین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خواتین ملازمین کو با ختیار بنانے کیلئے تعلیمی شعبے میں تربیت فراہم اور ترقی کیلئے ماڈل تیار کریں گی۔ حالیہ مشاورتی اجلاس میں اس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی جس کے تحت یہ پروگرام اب آخری مراحل میں ہے۔ ایچ ای سی نے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں ویمن امپاورمنٹ اینڈ مانیٹرنگ پروگرام کے مسودے کو حتمی شکل دی۔ فائنل سیشن کی صدارت نور آمنہ ملک ایم ڈی ناہی نے کی، پینل میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حامد ودیگر شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں