غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل عمارتیں سیل، مالکان کے خلاف مقدمہ
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے شعبہ انفورسمنٹ نے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں زیرتعمیر کمرشل عمارتیں سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
انفورسمنٹ عملہ نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر عمارت سیل کر کے مالکان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرایا۔ آر ڈی اے کے مطابق عمارت کے مالکان کو پہلے بھی نوٹس جاری کیے گئے تھے اس کے باوجود مذکورہ مالکان نقشے کے خلاف عمارت تعمیر کر رہے تھے۔