پیرودھائی بس سٹینڈ پر آر ایف آئی ڈی سسٹم فعال کرنیکی ہدایت
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ پر RFIDسسٹم فعال کیا جائے جس میں تمام بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ، نمبر، کرایہ نامہ و دیگر سہولیات کا ریکارڈ ڈیجیٹل موجود ہوگا۔
اڈے پر گرین بیلٹ، واش رومز، صفائی، کھانے کی چیزوں کا معیار یقینی بنانے سمیت ڈسپنسری اور 24گھنٹے فعال شکایات سیل بھی قائم کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے پیرودھائی بس سٹینڈ کی مرمت و آرائش کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے کہا اڈے پر مسافروں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ شہر بھر سے غیر قانونی بس سٹینڈز کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ جنرل بس سٹینڈ میں صفائی، پینے کے صاف پانی اور انتظار گاہ میں بہتری لائی گئی ہے۔