بینظیر سکل ٹریننگ پروگرام شروع کیا جا رہا:سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا مستحق خواتین اور ان کے گھرانوں کی سماجی و معاشی بہتری کیلئے بینظیر سکل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا تاکہ انہیں ہنر کی تربیت سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔
مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے نیا بینکنگ ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین پارلیمانی کاکس کے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین ارکان اسمبلی کو بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے موجودہ، نئے اقدامات اور پروگرام میں مستحق خواتین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا بلوچستان میں بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما میں اندراج کیلئے پی ایم ٹی کی حد 32 سے بڑھا کر 60 سال کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں۔