راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 35سماج دشمن عناصر گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) 35سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں مطلوب 5ملزمان گرفتار کر کے 8موٹرسائیکل، ساڑھے پانچ لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔۔
تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حیدر، شعیب اور سوالق عرف سوا لکھ کو گرفتار کر کے 5لاکھ روپے، 2موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا، ملزمان نے 2روز قبل گن پوائنٹ پر شہری سے 5لاکھ روپے چھینے تھے، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا، ادھر تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر کے 6مسروقہ موٹرسائیکل اور 47ہزار روپے برآمد کر لئے جبکہ 21ملزمان کو گرفتار کر کے 11کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، کارروائیاں کلرسیداں، دھمیال، صدر واہ، ٹیکسلا، چونترہ، گوجرخان، سول لائنز، مورگاہ، آر اے بازار، ریس کورس، رتہ امرال، مندرہ، دھمیال، صدر واہ ، وارث خان کے علاقوں میں کی گئیں۔