راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک،2فرار ہوگئے
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں مبینہ طور پر رات گئے ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 4ڈاکؤوں اور پولیس پارٹی میں فائرنگ کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکؤوں سے دو پستول، موٹرسائیکل اور واردات میں چھینا گیا موبائل فون و نقدی برآمد کر لی گئی، ڈاکؤوں نے چند روز قبل کوہسار کالونی میں بھی واردات کی تھی، مدعی مقدمہ نے ڈاکؤوں کو شناخت کر لیا ، چاکرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے، پولیس نے فوری ناکہ بندی کی تو ڈاکؤوں نے فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امتیاز مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔