24گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 30مریض ہسپتال پہنچ گئے
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں 30سے زائد مریض الائیڈ ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، ڈینگی مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی، رواں سال یکم جنوری سے ماہ ستمبر تک 160سے زائد مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے، دوسری جانب ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بچوں میں آگاہی مہم چلائیں جبکہ صبح کا ایک پیریڈ بھی مختص کر دیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں صفائی کا خاص انتظام کریں۔