اسلام آباد، 5اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افراد گرفتار

  اسلام آباد، 5اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے پانچ اشتہا ریوں سمیت 19جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔

تھا نہ گولڑہ پولیس نے غیر قا نونی طو رپر گیس ریفلنگ کر نے پر عثمان، محمد بن یا مین اور وقار کو ، تھا نہ سنبل پولیس نے اویس، محمد تو صیف، عباس اور عبد الستا ر کو گرفتار کیا ۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے اصغر خا ن سے 2418گر ام ہیر وئن ، سبزی منڈی پولیس نے محمد غلا م سے 1430گر ام چرس، کھنہ پو لیس نے افتخار سے پستول ، تھا نہ کر پا پولیس نے سر دار حسین سے پستول، سہا لہ پولیس نے فیضا ن اسحا ق سے 120گر ام ہیر وئن برآمد کی ،تھا نہ بنی گا لا پولیس نے عامر حسین سے پستول برآمد کیا ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں