فائنڈنگ انوویٹیو اینڈ کریٹیو سولیوشنز کی تقریب اختتام پذیر

   فائنڈنگ انوویٹیو اینڈ کریٹیو سولیوشنز کی تقریب اختتام پذیر

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فائنڈنگ انوویٹیو اینڈ کریٹیو سولیوشنز کی تقریب اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ، نسٹ کی فلیگ شپ پہلی ایف آئی سی ایس 2024کی گرینڈ فائنل اور تقریب تقسیم انعامات یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں منعقد کی گئی۔

 مقابلے میں 30سے زیادہ نسٹ سکولوں،کالجوں اور قومی اور بین الاقوامی اداروں نے 800سے زیادہ پراجیکٹ جمع کروائے ۔ وفاقی سیکر ٹری تعلیم محی الدین احمد وانی ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جاوید محمود بخاری ریکٹرنسٹ ،آذربائیجان ، ترکی اور برونائی کے سفیر نے بھی شر کت کی ، جیتنے والی ٹیم کو 500,000روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ پہلے اور دوسرے رنر اپس کو بالترتیب 300,000 روپے اور 150,000 روپے کے نقد انعامات دیئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں