آزاد کشمیر کا ماحول سازش کے تحت خراب کیاجا رہا ،سردار کامران

آزاد کشمیر کا ماحول سازش کے تحت خراب کیاجا رہا ،سردار کامران

اسلام آباد (نامہ نگار)آزاد کشمیر کے پر امن ماحول کو ایک سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے ،آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ،یہاں کے تمام قبرستان پاک افواج کے شہدا سے بھرے ہوئے ہیں۔۔۔

 آزادکشمیر میں کوئی ایسا گھرنہیں جس کا کوئی نہ کوئی سپوت پاک فوج میں ملازم نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار سردار کامران ایوب نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ، انہوںنے کہا آزاد کشمیر میں بھارتی ایجنسیاں افراتفری اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں ، پاک فوج کے خلاف نعرے بازی بھارتی ایجنڈا ہے جسے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ انھوں نے اپنے لوگوں سے کہا وہ اتفاق اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیں اور اپنی قومی روایات کو بحال رکھیں ،ہم سردار سبز علی خان اور سردار ملی خان سمیت جموں کشمیر کے لاکھوں شہیدوں غازیوں اور مجاہدوں کی اولاد ہیں جنہوں نے آزادی کیلئے جا نیں قربان کیں ۔ آزاد کشمیر کے امن کو برباد کرنے والوں کے لیے ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں