قیمتوں میں کمی کے بعد فراہمی بند کر نیوالے 3پٹرول پمپ سیل

قیمتوں میں کمی کے بعد فراہمی بند کر نیوالے 3پٹرول پمپ سیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات 3 پٹرول پمپ سیل کر دیئے ۔۔۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد چند پٹرول پمپوں نے پٹرول کی فراہمی بند کر دی تھی، شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بند کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 3 پٹرول پمپس سیل اور ان کے منیجر ز گرفتار کر ادئیے ۔ ایک اور کارروائی میں اوپن کنٹینرز میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت پر 2 افراد گرفتارکیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا تھا کہ تیل قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں