حضور ؐ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا ، صدر آزادکشمیر

حضور ؐ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا ، صدر آزادکشمیر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چود ھری نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر آزاد کشمیر کے ہر چھوٹے بڑے شہر،قصبے اور گھر میں عید کا سماں ہے ۔

 حضور اکرم ﷺ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا۔ آپؐ کی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے ۔دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے ۔عالم رنگ و بو میں وہی ایک ذات حق و صداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار ہے ۔آپ ؐکی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں