ہاؤسنگ سو سا ئٹیز ڈینگی خاتمہ کیلئے اقدامات کر یں ، اویس منظور

ہاؤسنگ سو سا ئٹیز ڈینگی خاتمہ کیلئے اقدامات کر یں ، اویس منظور

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے کے تحت منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اویس منظور تارڑ نے شہر میں ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے ہائوسنگ سوسائٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کریں،اگر کسی ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی لاروا پایا گیا تو سکیم کے مالکان یا سپانسرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں