موسمیاتی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھر افزائش پذیر ،راجہ حنیف

موسمیاتی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھر افزائش پذیر ،راجہ حنیف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم پنجاب راجہ محمد حنیف ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب اور۔۔۔

 سموگ و ڈینگی فری پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا 

اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھر افزائش پذیرہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز یہاں فیض آباد مری روڈ پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور انجمن فیض الاسلام فیض آباد کے زیر اہتمام ہونیوالی اینٹی ڈینگی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں علاج معالجے کی سہولیات کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے ، راولپنڈی ڈینگی کے حوالے سے زیادہ حساس شہر ہے اور بروقت حفاظتی تدابیر زیر عمل نہ لائی جائیں تو اموات کا خطرہ بڑھ جا تا ہے ، عوام کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ۔ صدر انجمن پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ ڈینگی سے بچا ؤکے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں