آئینی ترامیم پہلی بار ہو رہی ہیں نہ تاخیر ، دانیال چودھری

 آئینی ترامیم پہلی بار ہو رہی ہیں نہ تاخیر ، دانیال چودھری

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چو دھری نے کہا ہے کہ ملک کی سمت کا فیصلہ پارلیمان ہی کرے گی، آئینی ترامیم پہلی بار نہیں ہو رہیں، میثاق جمہوریت تمام ترامیم کی بنیاد ہے۔۔۔

 سیاسی جماعتوں کا اتفاق چاہتے ہیں۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کوئی آئینی ترمیم آئی ہو یا کسی آئینی ترمیم میں تاخیر ہو ئی ہو ، اہم پہلو یہی تھا کہ جتنی بھی جماعتیں ہیں ان کے سربراہان اور نمائندگان کو اعتماد میں لیا جائے ۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے ذریعے پارلیمنٹ یہ فیصلہ کرے گی کہ پارلیمان اور ملک نے کس سمت چلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کے سربراہ نے یہ فیصلہ نہیں کرنا ہوتا کہ حکومت اور پارلیمان نے کس سمت چلنا ہے ۔ جو نکات رکھے گئے اور جن پر بات ہوئی وہ نئے نکات نہیں بلکہ میثاق جمہوریت کا حسن تھے اور انہی نکات پر سب جماعتوں نے دستخط کیے ، پارلیمان نے فیصلہ کرنا ہے کہ چیزوں کو کیسے آگے چلنا ہے اور فیصلہ پا رلیمان کرے گی، جس طرح کا ابہام پھیلایا جا رہا ہے وہ بھی سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کیلئے کئی کئی سال بیت جاتے ہیں ، پارلیمان جب ان چیزوں کا تعین کریگی تو چیزیں خراب نہیں بلکہ بہتر ہوں گی۔  تاخیرکی وجہ سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لینے کا عمل تھا اور امید ہے سب جماعتیں اورصوبے اس کی توثیق کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں