گاڑی سے سینکڑوں لٹرچوری شدہ ڈیزل برآمد ،ملزم گرفتار

گاڑی سے سینکڑوں لٹرچوری شدہ ڈیزل برآمد ،ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )تھانہ مارگلہ کی حدود ایف نائن پارک گیٹ کے قریب انوائرنمنٹ ہیڈ آفس کے باہر سے ڈولفن سکواڈ نے ایک مشکوک کیری ڈبہ نمبر 350 تحویل میں لیا جس میں سینکڑوں لٹر چوری کا ڈیزل موجود تھا۔۔۔

 جس کی کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم شفیق نے بتایا کہ وہ انوائرنمنٹ کی گاڑیوں سے ڈرائیورز کی ملی بھگت سے ڈیزل نکال کر لایا ہے ، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو تھانہ مارگلہ کے اے ایس آئی سجاد کے حوالے کر دیا اور گاڑی تھانہ مارگلہ میں بند کر دی ہے ،ادھر ملزم کے سفارشیوں نے اسے بچانے کے لیے سفارشیں اور مک مکا کی بولیاں لگانا شروع کر دی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں