عدنان چودھری قتل کیس، 3 اکتوبر کو شہادتیں طلب

عدنان چودھری قتل کیس، 3 اکتوبر کو شہادتیں طلب

راولپنڈی (خبرنگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان چو دھری کے قتل کے مقدمہ میں نامزد رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چودھری اور۔۔۔

 ان کے بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت پر دانیال چودھری، ان کے بھائی اسامہ چودھری اور چنگیز خان عدالت میں موجود تھے، دانیال چو دھری کے وکیل نے استدعا کی کہ دانیال چودھری سرکاری مصروفیات کے باعث بیرون ملک جارہے ہیں لہٰذا سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کی جائے، مدعی کے وکیل کی جانب سے اعتراض نہ کرنے پر عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیئے، آئندہ تاریخ پر شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں