اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگراموں کے داخلہ فارم جمع کر انیکی آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر

  اوپن یونیورسٹی ،مختلف پروگراموں کے داخلہ فارم جمع کر انیکی  آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔

اس مرحلے میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی ایس پروگرامز، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز پیش کئے گئے ہیں جن کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے لئے صرف آن لائن اپلا ئی کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں