چکن گونیا بیماری کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے چکن گونیا کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چکن گونیا کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ ادارے بروقت اور مناسب اقدامات کریں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ یہ بیماری ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے اور یہ ڈینگی سے ملتی جلتی ہے، زیادہ تر ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے، اسکے زیادہ تر کیسز افریقہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔