آر ڈی اے کا ٹارگٹڈ آ پریشن، ایک گودام، دو زیر تعمیر مارکیٹیں مسمار
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پرانفورسمنٹ سکواڈ نے ہائی کورٹ روڈ اور۔۔۔
گلریز روڈ راولپنڈی پر غیر مجاز وغیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک گودام، دو زیر تعمیر مارکیٹوں کو مسمارکیا گیا جبکہ تین غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مارکیٹوں کو سر بمہر کر دیا گیا۔