منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 16 ملزم گر فتار

منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 16 ملزم گر فتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 16 ملزمان کو گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس، 50 لٹر شراب اور 4 پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے۔

گنجمنڈی پولیس نے توقیر اقبال سے 1کلو 540گرام چرس، صادق آباد پولیس نے اسد سے 1کلو 410 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے شباب سے 1کلو 100 گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے سیف سے 600گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے ظہیر احمد سے 1کلو 540 گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے نوید اختر سے 520گرام چرس، اشفیان سے 620گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے جاوید سے 10، بنی پولیس نے سلیمان جمیل سے 10، ریاض سے 10، تھانہ صادق آباد پولیس نے سمیر سے 10، تھانہ ا یئر پورٹ پولیس نے دانش سے 10لٹر شراب برآمد کی ۔تھانہ وارث خان پولیس نے عاطف سے پستول، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے احمد رشید سے پستول، تھانہ روات پولیس نے افضال حسین سے پستول، کہوٹہ پولیس نے ارسلان مرتضیٰ سے بھی ایک پستول برآمد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں