25 روز میں 636 ان فٹ گاڑیاں بند کی گئیں، سی پی او

25 روز میں 636 ان فٹ  گاڑیاں بند کی گئیں، سی پی او

راولپنڈی(خبرنگار)پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 25 روز کے دوران 636 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں، 4833 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 52 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 422 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اور 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں