اسلام آباد میں 3روزہ سیرت فیسٹیو ل آج شروع ہو گا

 اسلام آباد میں 3روزہ  سیرت فیسٹیو ل آج   شروع ہو گا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تین روزہ سیرت فیسٹیول آج 20 ستمبر سے شروع ہو گا۔

اتھارٹی کے چیئر مین خورشید ندیم اور وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ فیسٹیول 20, 21, اور 22 ستمبر کو نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں بچوں ، خواتین اور اقلیتوں کے لیے خصوصی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں