اغوا کیس میں اشتہاری زیر حراست
راولپنڈی ( خبر نگار) پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے اغوا کیس کے اشتہاری کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔
پیٹرولنگ پوسٹ حطار کے اے ایس آئی احتشام عابد نے اشتہاری کو گرفتار جبکہ پیٹرولنگ پوسٹ للہ موڑ کے اے ایس آئی عبدالرؤف نے ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی۔