کار لفٹر گرفتار، 4گاڑ یاں برآمد
راولپنڈی ( خبر نگار) تھانہ صدر واہ پولیس نے کار لفٹر کو گرفتار کر کے 4 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں ۔
پولیس نے دوران گشت مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی ضلع وہاڑی سے چوری شدہ پائی گئی، ملزم ارشد سے تفتیش کے دوران مزید 3 گاڑیاں برآمد ہوئیں ۔ ملزم نے کرولا، ہنڈا سوک، آلٹو اور مہران کاریں وہاڑی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور روات سے چوری کی تھیں۔