راولپنڈی :منشیات فروشی ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 16ملزم گرفتار

 راولپنڈی :منشیات فروشی ، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 16ملزم گرفتار

راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے 16 ملزما ن کو گرفتار کر کے 9 کلو سے زائد چرس, 50 لٹر شراب،پانچ پستول اور ایک خنجر برآمد کیا ۔

تھانہ گوجرخان پولیس نے پرویز سے 2 کلو 520 گرام چرس، زمان سے1 کلو 530گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے شعیب سے 1 کلو 680 گرام چرس، احسام سے 700 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سعید اللہ سے 1 کلو 400 گرام چرس، تھانہ آر اے بازار پولیس نے وسیم اکرم سے 700 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اسد سے 560 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شہریار سے 20 ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عامر سے 20 ، تھانہ وارث خان پولیس نے عدنان شبیر سے 10 لٹر شراب برآمد کی ، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے نادر علی سے پستول، رحمت سے پستول، مورگاہ پولیس نے حمزہ سے پستول، صدر واہ پولیس نے عاجر سے پستول، گوجر خان پولیس نے ادریس سے پستول، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سعید اللہ سے ایک خنجر برآمد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں