تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرزکی من مانیاں جا ری
مری (نمائندہ دنیا) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود مری میں عوام کو تاحال ریلیف نہیں مل سکا ، ٹرانسپورٹرزکی من مانیاں جا ری ہیں ۔۔۔
مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ادھورے کرایہ نامہ پر بھی عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا ہے ، سیکرٹری آر ٹی اے فیلڈ میں کہیں نظر نہیں آتے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں سب سے زیادہ کرایہ مری کے روٹس پر وصول کیا جا رہا ہے ، مری میں اس وقت دو کلو میٹر اور تین کلو میٹر سفر کا کرایہ 50 روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر مری سے تمام روٹس پر کرایہ میں فوری کمی کرنے اور نیا کرایہ نامہ ہر گاڑی میں آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔