کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں ،محکمہ زراعت

 کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں ،محکمہ زراعت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار سموگ سے بچاؤ کے لئے کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ ہر گز نہ لگائیں کیونکہ اس عمل سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہو تا ہے ۔۔۔

 مڈھوں کو آگ لگانے کے بجائے انہیں زمین میں ملا کر زرخیزی بڑ ھا ئیں، سموگ فضائی آلودگی کی وہ قسم ہے جو انسانوں، جانوروں اور پودوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے ۔ سموگ ہوا میں معلق رہتا ہے اور زمین کی سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے ہر جاندار بشمول پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ کاشتکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لئے کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ ہر گز نہ لگائیں ،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں،سموگ کی وجہ سے انسانی زندگیوں اور فصلات پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں