اسلام آباد میں سرچ آ پریشن، 43مشتبہ افراد تھانے منتقل

 اسلام آباد میں سرچ آ پریشن، 43مشتبہ افراد تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پو لیس نے گزشتہ روز تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 43 د کانوں، 87 مشکوک افراد،46مو ٹر سائیکلز اور گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیا۔

اس دوران 43مشتبہ افراد کو تھا نے منتقل جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کیا گیا ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں