چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی کی گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقات

 چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی کی گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد مستحق خواتین کیلئے وظائف کی ادائیگی کیلئے ایک نئے ،بہتر اور شفاف نظام کے قیام پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ مستحق خواتین میں وظائف کی ادائیگی کا آسان طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں