اے سی پو ٹھوہار کا دورہ سبزی منڈی ،پیاز قیمتوں کا جا ئزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پیاز کی قلت کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے گزشتہ روز سبزی منڈی کا دورہ کیا اور آڑھتیوں سے پیاز کی قلت کے حوالے سے دریافت کیا۔۔۔
انہیں بتایا گیا کہ طو رخم بارڈر پر جاری احتجاج کی وجہ سے پیاز کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹماٹروں کے آکشن کی بھی نگرانی کی، انہوں نے پیاز کی سپلائی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ پیاز کی قیمت کم سے کم متعین کی جائے ۔