انسداد ڈینگی ویک، آگاہی واک
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انسداد ڈینگی ویک کے سلسلے میں آر ڈبلیو ایم سی کی آگاہی واک منعقد کی گئی۔۔
کمپنی کی ٹیم نے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ادھر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی میں ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر نے کہا ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔