جڑواں شہروں سے 4بائیک چور گرفتار، 4مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خبرنگار) جڑواں شہروں کی پولیس نے 4بائیک چور گرفتار کر کے 4مسروقہ مو ٹرسائیکل برآمد کر لیے۔
تھانہ نون اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے جڑواں شہروں سے راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہوں کے عاشق اور عبداللہ کو گرفتار کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ ان سے دو مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد اور مقدمات درج کر لیے گئے۔ ادھر ریس کورس پولیس نے 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کے ملزمان وقاص اور اظہار کو گرفتار کر کے مسروقہ 2موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔