زیرحراست خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ سے زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) آر اے بازار کے علاقہ میں خطرناک ڈاکو کو چھڑانے کیلئے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، زیرحراست خطرناک ڈاکو زخمی ہو گیا، ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس ملزم احسن عباس کو مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچنگ کی گئی، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ملزم احسن عباس پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔