شہری کو قتل کر کے نعش دریا میں پھینکنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ دھمیال پولیس نے شہری کو قتل کر کے نعش دریا میں پھینکنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔۔
اشتہاری وسیم نے دو سال قبل شہری کو بہانے سے بلا کر اغوا کیا اور پھر قتل کر کے نعش دریا میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری مقتول جلیل کا ڈرائیور تھا، واقعہ میں ملوث اشتہاری کے 3ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔