بس اڈوں پر گاڑی سکریننگ کیلئے آئی ٹی سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

بس اڈوں پر گاڑی سکریننگ کیلئے آئی ٹی سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) بس اڈوں پر گاڑیوں کی سکریننگ کیلئے آئی ٹی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ۔۔

راولپنڈی کے تمام بس اڈوں پر گاڑیوں کی سکریننگ کیلئے آئی ٹی کمپنی کی مدد سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن بک اور روٹ پرمٹ چیک کیا جائے گا۔ فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن بک نہ ہونے یا روٹ پرمٹ زائد المیعاد ہونے والی گاڑی راولپنڈی میں داخل نہیں ہو سکے گی اور نہ ہی مسافروں کو لے جا سکے گی۔ سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی نے بتایا چند دنوں میں گاڑیوں کی سکریننگ کا سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں