10اساتذہ کو ریسرچ، بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈز عطا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اساتذہ کو 7ریسرچ ایوارڈز اور تین بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈز سے نوازا ہے۔۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر نادیہ آغا، ڈاکٹر جواد سرور، ڈاکٹر مہناز منصور، ڈاکٹر محمد اکرام، ڈاکٹر حق نواز بھٹی، ڈاکٹر کاشف اسحاق، ڈاکٹر شاہ فہد، رقیہ بی بی، ڈاکٹر محمد علی چغتائی، ڈاکٹر سلیمہ احسن شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب ضروری ہے کہ تعلیمی شعبہ ملکی مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔