بی آئی ایس پی ادائیگیاں پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد اور نائب گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے 93لاکھ بی آئی ایس پی مستحق خواتین کو ادائیگیوں کی تقسیم کیلئے۔۔
نئے بینکنگ ماڈل کے عملی نفاذ کی پیش رفت پر زوم پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب گورنر سٹیٹ بینک نے ادائیگی کا عمل بہتر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا سٹیٹ بینک نیا بینکنگ ماڈل تجرباتی طور پر چلانے کیلئے تیار ہے، جلد 7اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔